Press release
Published on: December 23, 2025
وکلاء ویلفیئر فنڈ ز رولز 2025 | سروس سٹرکچر | سالانہ کار کردگی رپورٹ | آن لائن ممبر شپ | لاہور بار
Click image to view full size
لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس ایوان عدل بار روم میں زیر صدارت جناب مبشر رحمن چوہدری ایڈووکیٹ صدر لاہور بار منعقد ہوا۔ جس میں تمام عہدیداران و معزز اراکین بار کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔
آج کے اجلاس میں وکلاء ویلفیئر فنڈ ز رولز 2025 ء سروس سٹرکچر ملازمین لاہور بار لاہور بار ایسوسی ایشن کی سالانہ کار کردگی رپورٹ لاہور بار کی ویب سائٹ اور وکلاء کی آن لائن ممبر شپ نئے کارڈز سرٹیفکیٹس کے حصول اور فیسوں کی آن لائن ادائیگیوں کی سہولت اور دیگر امور کوزیر بحث لایا گیا۔
صدر لاہور بار جناب مبشر رحمن چوہدری صاحب نے موجودہ کا بینہ کی سالانہ کار کردگی رپورٹ اور وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے وکلاء ویلفیئر فنڈز رولز 2025 ء وکلاء اور ملازمین لاہور بار کی لائف انشورنس اور ملازمین لاہور بار کے سروس سٹرکچر پر حاضرین اجلاس کو اعتماد میں لیا اور ان امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جبکہ لاہور بار سے بار کی ویب سائٹ اور وکلاء کی ممبر شپ نئے کارڈز سرٹیفکیٹس کے حصول اور فیسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے طریقہ کار پر آئینی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران کی طرف سے جنرل ہاؤس کو بریفنگ دی گئی۔
Recent News
Upcoming Events
No upcoming events.